بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ماہ ربیع الاول کا چاند نظر اگیا، عید میلاد النبی یکم دسمبر کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، یکم ربیع الاول کل بروزمنگل جبکہ عید میلاد النبی ﷺ یکم دسمبر بروز جمعہ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس میں صوبائی دارالحکومتوں کے زونل دفاتر میں منعقد کیے گئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئی اور کراچی میں بھی واضح طور پر چاند دیکھا گیا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ آج مطلع بالکل صاف ہے، کراچی سمیت ساحلی پٹی پر واضح طور پر چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 12 ربیع الاول 1438 ہجری 12 دسمبر کو منائی گئی تھی۔

ربیع الاول کی اہمیت

ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں