منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رابعہ کلثوم کا فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر باضابطہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے فنکاروں کو کہا کہ وہ مستقبل میں بالی ووڈ میں کام نہ کریں ورنہ براہ راست تھپڑ کھائیں گے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ایسے اداکاروں کے منہ پر پہلا ٹماٹر میں ماروں گی۔‘

رابعہ کلثوم نے آخر میں مطالبہ کیا کہ ’پاکستانی فنکاروں کے بھارت جانے پر پابندی کے لیے پارلیمنٹ میں آئین منظور کیا جائے۔‘

واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت نے تمام پاکستانی فنکاروں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے ہیں۔

انتہا پسندوں کے دباؤ پر متعدد بھارتی ڈائریکٹرز نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جاری منصوبے معطل کر دیے، یہاں تک کہ اداکار فواد خان کی نئی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز بھی روک دی گئی۔

بھارتی اداکارہ وانی کپور نے فواد خان کے ساتھ اپنی تمام تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا دیں، جو موجودہ ماحول میں خوف و دباؤ کی عکاسی کرتی ہیں۔

رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی، اداکار فیضان شیخ کی بہن اور اداکارہ ماہم عامر کی نند ہیں، وہ ‘مجھے پیار ہوا تھا‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں