وطن عزیز سے فسادیوں کے خاتمے اور ان کے سہولت کاروں کو نیست و نابود کرنے کے لیے آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ کراچی، پشاور، لیاقت پور، صادق آباد سمیت مختلف شہروں سے درجنوں مبینہ فسادی دھر لیے گئے۔
فسادیوں کو نیست و نابود اور صفحہ ہستی سے مٹا دینے کے لیے ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس کی کارروائیوں میں 14 مشتبہ افراد دھر لیے گئے جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئے۔
پشاور کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ ملزمان سے پستول اور چرس برآمد کی گئی۔ بالا ماڑی سے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار
دریا آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن میں 24 مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے۔ لیاقت پور کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
ٹبہ سلطان پور سے 3 مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے۔ صادق آباد کے مختلف علاقوں سے 11 مشتبہ افراد جبکہ کبیر والا میں 12 مشتبہ افراد دھر لیے گئے۔