منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

بلوچستان، آپریشن ردالفساد، دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ، پانچ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے چھ ٹھکانوں کو تباہ کر کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق آپریشن رد الفساد ملک بھر میں بھرپور کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے جس کے دوران کئی دہشتگردوں کو گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت تازہ کارروائی بلوچستان کے کہان، لورالائی اور کچلاک میں کی گئیں جہاں ایف سی نے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کردیا جب کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی اس کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

ایف سی کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد ہوا جسے صوبے میں فرقہ ورانہ اور دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیا جانا تھا تاہم ایف سی کی بروقت کارروائی سے بلوچستان کسی بڑی تباہی سے محفوظ رہا.

یاد رہے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے دور سپہ سالاری میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے تسلسل میں موجودہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ نے فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا تھا جو ملک بھر میں بڑی کامیابی سے جاری ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں