کراچی : عدالت نے دہشت گردی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے جرم میں سزا یافتہ مجرم اور متحدہ کے سابق عہدیدار کی سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم لندن کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے مجرم رئیس مما کی سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا عدالت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پھیلانے کے لیے فنڈز جمع کرنے کے ٹھوس شواہد پیش کئے گئے۔
عدالت کے مطابق مجرم رئیس مما کو شواہد کی روشنی میں بری کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، پولیس کا کہنا تھا کہ مجرم سرکاری ملازم تھا۔
پولیس کے مطابق مجرم دہشت گردی پھیلانے کے لیے فنڈز جمع کرتا تھا، مجرم نے اپنےبینک اکاؤنٹ میں2.5ملین روپے حاصل کیے۔
رقم کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہوتی تھی، مجرم ایم کیوایم لندن کی ایما پر دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔