تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

راحت فتح علی کا نیا گانا ’’غمِ عاشقی‘‘ چاند رات کو ریلیز ہوگا

کراچی: لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا گانا ’’غمِ عاشقی‘ چاند رات کو ریلیز ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان عید سے قبل عوام کو تحفہ دے رہے ہیں جو گانے کی صورت میں ہے۔

راحت فتح علی کا نیا گانا غمِ عاشقی چاند رات کو ریلیز ہوگا جو پروین شاکر کی غزل سے لیا گیا ہے، گانے کو راحت فتح علی خان نے اپنے مخصوص متاثر کن انداز میں گایا ہے۔

معروف گلوکارہ پروین شاکر کی غزل غمِ عاشقی کے بول یہ ہیں۔

کبھی رُک گئے کبھی چل دئیے کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے
یوں ہی عمر ساری گُزار دی یوں ہی زندگی کے ستم سہے
کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر
نا نظر ملی نا زباں ملی یوں ہی سر جُھکا کے گزر گئے
کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے حسین وجود پر
جو پسند تھے میری کتاب میں وہ شعر سارے بکھر گئے
کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
غم عاشقی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کافی عرصے کے بعد کوئی گانا ریلیز کررہے ہیں البتہ ان کے گائے گانے پاکستانی ڈراموں میں خوب مقبول ہورہے ہیں۔

پاکستانی ڈراموں میں ان کے گائے گانوں کو مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے، اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ٹائٹل سونگ میں راحت فتح علی خان نے ہی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

Comments

- Advertisement -