13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

جنرل راحیل کی صدر‘ وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف نے صدر ِ مملکت ممنون حسین اور وزیرا عظم نواز شریف سےالوداعی ملاقاتیں کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے یہ ملاقاتیں آج بروز پیر اسلام آباد میں کی‘ صدر مملکت اور وزیراعظم نے راحیل شریف کی بطور آرمی چیف خدمات کوسراہا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے بالخصوص آپریشن ضربِ عضب کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس موقع پر ملک میں دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نواز شریف ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو وزیراعظم ہاؤس کے دروازے تک چھوڑنے کے لیے بھی آئے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل بروز منگل صبح 10 بجے اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں او ر ان کی جگہ نامزد آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کل سےپاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔

آرمی چیف راحیل شریف نے 29 نومبر 2013 کو پاک فوج سنبھالی‘ ان کے دور میں ہونے والے آپریشن ضربِ عضب ‘ آپریشن خیبر اور کراچی آپریشن کے سبب ملک میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی‘ جبکہ پنجاب میں بھی پہلی بار رینجرز کے ذریعے کومبنگ آپریشنز شروع کیےگئے ۔

جنرل قمر باجوہ اس وقت جی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلوئیشن ہیں اور یہ وہی عہدہ ہے جو آرمی چیف بننے سے قبل جنرل راحیل شریف کے پاس تھا اور سنیارٹی میں ان کا نمبر چوتھا ہے۔

جنرل قمر آرمی کی سب سے بڑی دسویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں بطور میجر جنرل انہوں نے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں