راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع محمدعبداللہ بن العیش نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سعودی نائب وزیردفاع محمدعبداللہ بن العیش کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون پربھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔