راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت روا نہیں رکھی جائے گی۔
آرمی چیف راحیل شریف راولپنڈی میں کورکمانڈرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے ملک بھرمیں قیام امن اور سلامتی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے اپنے کردارادا کرتے رہیں۔
اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اسکے پاکستان پرمرتب ہونے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ جنرل راحیل شریف کوملک بھر میں ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف سیکیورٹی اورانٹلی جنس ایجنسیز کے موثر کردارکے متعلق بریفنگ دی گئی۔
Today Corps Comd Conf was also briefed on prevailing/emerging threats&ongoing security/int agencies ops across the country-1
— AsimBajwa (@AsimBajwaISPR) January 6, 2016
#COAS lauded int agencies’ recent phenomenal success in IBOs in breaking terror nexus across country&disrupting their support mechanism-2
— AsimBajwa (@AsimBajwaISPR) January 6, 2016
#COAS reiterated Zero tolerance 4 terrorist organisations,directed all 2 continue focused efforts till achieve sustainable peace&security-3
— AsimBajwa (@AsimBajwaISPR) January 6, 2016
جنرل راحیل شریف نے ملک میں دہشت گردوں کے تیٹ ورک کو توڑنے اوران کوسہولیات فراہم کرنے کے عمل کوسبوتاژ کرنے میں انٹیلی جنس ایجنسیزکے کردار کو سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ دہشت گرد تنظیموں کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گااوران کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی برقراررہے گی ملک کے تمام ادارے پائیدارامن کے قیام کے لئے اپنا کردارادا کرتے رہیں۔