تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’’میرے لیے ماں جنت کے وعدے سے بڑھ کر ہے‘‘

ماں کی عظمت اور اہمیت کا کوئی انکاری نہیں، جب ماں کے موضوع پر سنجیدہ گفتگو شروع ہوتی ہے تو  بیشتر افراد کو اپنی غلطیوں کا بخوبی احساس ہوتا ہے اسی باعث اُن کی آنکھوں میں آنسو چھلک پڑتے ہیں۔

ایک روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں نامور گلوکار رحیم شاہ نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے ساتھ ماں کے موضوع پر ایسی گفتگو کی کہ اسٹوڈیو میں بیٹھا ہرشخص اشکبار ہوگیا۔

اس موقع پر رحیم شاہ نے اپنے زندگی کے حالات و واقعات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ اُن کے والد مزدوری کا کام کرتے تھے، معاشی طور پر اُن کا گھرانہ کمزور ضرور تھا مگر خاندانی اعتبار سے انہیں خدا نے بہت نوازا۔

کیریئر کا پہلا گانا ’’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘‘

اپنے کیریئر کے پہلے گانے کے حوالے سے رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے 1997 میں گانے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تو معلوم ہوا کہ صرف 12 ہزار روپے ویڈیو کے اخراجات ہیں جبکہ ماڈل کو 2500 روپے دینا ہوں گے، جن کا انتظام نہیں ہوسکا تھا۔

گلوکار کے مطابق انہوں نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے اور نہ ہی کسی سے مدد مانگی اس لیے انہوں نے پیسوں کے عوض خون کی ایک بوتل فروخت کی اور ماڈل کی فیس ادا کی، البتہ جب گانا ریلیز ہوا تو اُس کے بعد اللہ کا کرم ہوگیا۔

وسیم بادامی کی فرمائش پر رحیم شاہ نے والدہ کی عظمت کے حوالے سے گایا ہوا مشہور زمانہ گیت ’’ماں‘‘ بھی سنایا، اُن کی دردبھری آواز میں گانا سُن کر تمام حاضرین بشمول اینکر وسیم بادامی، کرکٹر باسط علی، کامیڈین سخاوت علی بھی آبدیدہ ہوگئے۔

جنت میری ہے پاؤں تیرے ۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

گانا مکمل ہونے کے بعد ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رحیم شاہ نے کہا کہ ’’میرے لیے جنت کے وعدے سے بڑھ کر ہے ماں، کاش میری والدہ مجھے سمجھ جائیں‘‘۔

اس موقع پر سابق کرکٹر باسط علی نے اے آر وائی کے توسط سے اپیل کی کہ ’’والدین کا کوئی دن مخصوص نہیں بلکہ ہر دن ہی اُن کا ہے، لہذا اپنے والدین کی خدمت کریں اور اُن کو ناراضی کو دور کریں‘‘۔

مکمل ویڈیو

سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد ، کامیڈین سخاوت نے باسط علی کی بات سے اتفاق کیا جبکہ وسیم بادامی نے بھی اپنی والدہ سے معافی مانگی۔

Comments

- Advertisement -