تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

رخیم کورن وال، دنیا کا سب سے بھاری بھرکم کرکٹر

دبئی: کرکٹ میں فٹنس بہت معنی رکھتی ہے کھلاڑی فٹ ہوتا اور پھرتیلا ہوتا ہے تو اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور فیلڈنگ میں کئی باؤنڈری روک کر کئی قیمتی رنز بھی بچاتا ہے۔

کرکٹ میں ایک ایسے کرکٹر نے انٹری دی ہے جس نے سب کے ریکارڈ توڑ دئیے، رخیم کورن وال دنیا کے سب سے بھاری بھرکم کرکٹر ہیں، انہوں نے وزن اور قامت کو رکاوٹ نہ بننے دیا اور گیند کو ایسے ہٹ مارتے ہیں کہ گیند پچک جائے۔

رخیم کا وزن 140 کلو ہے، چھ فٹ، چھ انچ قامت ہے اور وہ انگلش گراؤنڈز کو دہلانے کو تیار ہیں اور انگلش کرکٹر کی وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں۔

شروع میں رخیم کو کسی نے سنجیدہ نہیں لیا اور مذاق اڑایا کہ موٹے تم کرکٹ میں کیا کرنے آئے ہو تاہم وہ کسی کی تنقید کیے بغیر آگے بڑھتے چلے گئے اور کرکٹ سے اپنے جنون کو کسی تنقید پر ہاوی نہ آنے دیا۔

رخیم نے 118 سال پہلے کھیلنے والے وارک آرمسٹرانگ کا ریکارڈ توڑا ہے جو 133 کلو کے تھے۔

برمودا کے گولو ڈوین لیور روک کا 2007 عالمی کپ کا کیچ بھی کوئی نہیں بھولا پر وہ رخیم سے تیرہ کلو کم تھے، کرکٹ تجزیہ کار رخیم لحیم شحیم اور کرکٹ کا عجوبہ قرار دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -