اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

راہول ڈریوڈ بنے بھارتی ٹیم کے کوچ، کپتان کون ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کو سینئر کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد راہول ڈریوڈ اپنی عہدہ سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور کپتان ویرات کوہلی ورلڈ ٹی ٹؤئنٹی کپ کے بعد عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، روی شاستری کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو کوچ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر راہول نے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ راہول کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کرے گا، جس کے تحت وہ ورلڈ ٹی 20 کے بعد ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگلے دو برس عہدے پر براجمان رہیں گے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی گفتگو میں روہت شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ روہیت شرما نے 10 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی قیادت سنبھالی، ون ڈے میں آٹھ جبکہ ٹی 20 میں 15 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں