ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے کوچنگ چھوڑنے والے تھے کس نے انھیں روکا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں شکست کے بعد انھوں نے کوچنگ چھوڑنے کی ٹھان لی تھی۔

2023 میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ دونوں میں راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کو فائنل میں لے جانے میں کامیاب رہے تھے تاہم سائیڈ ٹرافی سے محروم رہی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی راہول ڈریوڈ نے اپنے کوچنگ پورٹ فولیو میں ایک ورلڈکپ کپ وننگ کوچ کا بھی اضافہ کرلیا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد وہ اپنے معاہدے کی تجدید کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے اور کوچنگ چھوڑنا چاہتے تھے لیکن کپتان روہت شرما کے فون کی وجہ سے انھوں نے اپنا ارادہ بدل دیا۔

بی سی سی آئی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ڈریوڈ نے کہا کہ روہت شرما نومبر میں مجھے کال کرنے اور مجھ سے کوچنگ جاری رکھنے کا کہنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

راہول ڈریوڈ نے کہا کہ میرے خیال میں آپ میں سے ہر پلیئر کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے، لیکن اس وقت کے لیے روہت کا بہت شکریہ۔

سبکدوش ہونے والے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ہم نے کئی بار گفتگو کی ہے، کئی بار بحث کی ہے، کبھی ہم ایک دوسرے کی بات سے راضی ہوئے اور کبھی اختلاف بھی کیا، لیکن میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

راہول ڈریوڈ نے بھارت کی ورلڈکپ میں فتح کے بعد کہا کہ میرے پاس عام طور پر الفاظ کی کمی نہیں ہوتی لیکن آج جیسا دن ہے اور میں اس کا حصہ ہوں میں اس سے زیادہ شکر گزار نہیں ہو سکتا۔

خیال رہے کہ راہول ڈریوڈ جو کرکٹ میں شاندار کیریئر کے مالک رہے ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کی فتح کے ساتھ ہی انھوں نے بالآخر بطور کوچ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں