بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

تعریف وہ جو دشمن کرے، راہول گاندھی نے پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت راہول گاندھی کرونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر حکومتِ پاکستان کے معترف ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شرح نمو کے حوالے سے انڈیکس شیئر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کی۔

راہول گاندھی نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ کرونا بحران کے دوران حکومت پاکستان نے بھارت سے بہت زیادہ بہتر اقدامات کیے۔

- Advertisement -

کانگریس کے رہنما نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’شرح نمو کو نیچے لانا بھارتی حکومت کی ایک اور ٹھوس کامیابی ہے‘۔

راہول گاندھی کی جانب سے شیئر کیے گئے انڈیکس کے مطابق بھارت کی معیشت 10.3 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی اداروں نے کرونا کے خلاف کیے گئے اقدامات پر حکومت پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی تھی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی اور سماجی رہنما بل گیٹس نے بھی عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی اور مائیکرو لاک ڈاؤن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک سے اسے اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں