اشتہار

راہول گاندھی نے کون سے سفر کا ارادہ کرلیا۔۔۔؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے راہول گاندھی نے 14 جنوری سے 28 مارچ تک منی پور سے ممبئی تک ‘بھارت نیائے یاترا’ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے دہلی میں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اس یاترا کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔کانگریس پارٹی چاہتی تھی کہ راہل گاندھی اس سفر کا آغاز کریں۔

- Advertisement -

سی وینوگوپال کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے راہل گاندھی کنیا کماری سے کشمیر تک چار ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی تاریخی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کر چکے ہیں۔

اب ‘بھارت نیائے یاترا’ کے ذریعے کانگریس پارٹی ملک کے نوجوانوں، خواتین اور عام لوگوں سے مزید جڑجائے گی۔ اس یاترا کے ذریعے 6200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔

سی وینوگوپال کا کہنا تھا کہ یہ یاترا منی پور، ناگالینڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، راجستھان اور گجرات سے ہوتی ہوئی مہاراشٹر پہنچے گی۔

کینیڈا میں سعودی ڈاکٹر نے بچے کی جان بچالی

کانگریس کی جانب سے کے جانے والی یہ یاترا بھارت جوڑو یاترا کی طرح مکمل طور پر پیدل نہیں ہوگی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں