جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

الیکشن نتائج سے پہلے راہول گاندھی نے 295 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کانگریس کے مرکزی لیڈر راہول گاندھی نے ایگزٹ پولز کے اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے 295 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان سے قبل نیوز ایجنسیوں کے ایگزٹ پولز کے بارے میں راہول کا کہنا تھا کہ یہ مودی میڈیا پول ہے۔ اس موقع پر آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے گانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا الائنس کو ٹو نائنٹی فائیو (295) سیٹیں ملنے والی ہیں۔

رکن پارلیمنٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ایگزٹ پول سامنے آئے ہیں وہ ’مودی میڈیا پول‘ ہیں اور یہ مودی کا فینٹسی پول ہے۔

- Advertisement -

ان سے پوچھا گیا کہ انڈیا الائنس کو لوک سبھا انتخابات میں کتنی سیٹیں ملیں گی، جس پر راہول گاندھی نے کہا کہ سدھو موسے والا کا گانا سنا ہے آپ نے ٹو نائنٹی فائیو، ہم 295 سیٹیں جیتیں گے۔

یکم جون کو انڈیا الائنس اجلاس کے بعد کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ ان کے اتحاد کو لوک سبھا انتخابات میں 295 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

خیال رہے کہ ہفتے کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں کانگریس صدر نے کارکنوں کو انتخابات اور ووٹنگ سے متعلق مسائل پر چوکنا رہنے کی ہدایت دی تھی۔

خیال رہے کہ اس بار بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات سات مرحلوں میں ہوئے، 543 سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل ہفتے کی شام ساتویں اور آخری مرحلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں