نئی دہلی : بھارت کی اپوزیشن جماعت گانگریس کے صدر راہول گاندھی نے گروگرام میں مسلمان خاندان پر ہوئے ظلم کا ذمہ دار بی جے پی اور آر ایس ایس کو قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گروگرام میں مسلمانوں پرتشدد قابل نفرت ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت اور تعصب پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں نفرت بڑھ رہی ہے لیکن اس حکمت عملی کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے۔
Every Patriotic Indian is disgusted by the video of a family in #Gurugram being mercilessly beaten by hooligans. The RSS/ BJP channelises bigotry & hatred for political power. This incident serves as a warning of the dangerous consequences & the dark side of that strategy.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 23, 2019
ہولی کے دن کرکٹ کھیلنے پر انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان گھرانے پر تشدد
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی شہر گروگرام میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک مسلمان گھر میں گھس کر گھروالوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ ؎
مسلمان خاندان پر حملہ کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کا تعلق راشٹریا سویام سیوک سنگ تنظیم سے بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں گائے کے نام پر ہونے والے قتل عام اور بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔
بھارت: گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام
عالمی تنظیم کی جانب سے 104 صفحات پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ گائے کے گوشت کے استعمال اور جانوروں کے کاروبار سے منسلک تاجروں کو حکمراں جماعت کے رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے نشانہ بنوایا۔