پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

راہول گاندھی نے نریندر مودی سے مباحثہ کرنے کی حامی بھر لی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست مباحثہ کرنے کی حامی بھر لی۔

دو روز قبل سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج مدن بی لوکر، دہلی ہائی کورٹ کے سابق جج اے پی شاہ اور صحافی این رام کی جانب سے نریندر مودی اور راہول گاندھی کو مباحثہ کرنے کیلیے دعوت نامہ ارسال کیا گیا تھا۔

دعوت نامے میں ان شخصیات کا کہنا تھا کہ مباحثے میں سیاسی رہنماؤں کو نہ صرف براہ راست سننے سے شہریوں کو فائدہ ہوگا جبکہ جمہوریت بھی مستحکم ہوگی، آپ دونوں شخصیات نے ملک کیلیے خدمات انجام دیں۔

- Advertisement -

اس میں لکھا گیا تھا کہ ہم نے نریندر مودی اور راہول گاندھی کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور چیلنجز کے بارے میں سنا ہے جس پر گہری تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما کی جانب سے مسائل پر براہ راست مباحثہ ہونا چاہیے تاکہ عوام کو ملکی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے میں آسانی ہو۔

راہول گاندھی نے دعوت نامے کو باضابطہ طور پر قبول کیا ہے۔ انہوں نے جوابی خط میں ججز اور صحافی کو بتایا کہ میں خود یا کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے مباحثہ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے دعوت نامے پر کانگریس سربراہ سے تبادلہ خیال کیا، ہمارا ماننا ہے اس طرح کی بحث سے عوام کو نہ صرف فائدہ ہوگا بلکہ انہیں مستقبل کے رہنما کا چناؤ کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خیالات جاننے کا حق رکھتی ہے، مباحثے کی تفصیلات اور فارمٹ پر اُس وقت گفتگو کی جائے گی جب نریندر مودی راضی ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں