جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

پہلگام حملے پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پہلگام حملے پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کوآڑے ہاتھوں لیا اور بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی واضح ناکامی قرار دیا۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے انہوں نے کہا جموں کشمیر میں امن کی بحالی کے بلند و بانگ دعوے بند کرے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول ہونے کے سرکارکے دعوے کھوکلے ہیں، ان دعوؤں کے بجائے سرکار اس واقعے کی ذمہ داری لے۔

بھارت کا پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، سندھ طاس معاہدہ معطل

دوسری جانب ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پہلگام حملے کو انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیا ہے انہوں نے کہا مودی سرکار کو لوگوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کرنے چاہیے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی پہلگام حملے پر خفیہ ایجنسیوں کی کارگردگی پر سوال اٹھادئیے۔

انہوں نے کہا تاریخ میں پہلی بار سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا، سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب اتنا بڑا دہشت گردانہ واقعہ ہوا تو ہماری انٹیلیجنس ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں؟ یہ حملہ انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں