پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

اپوزیشن رہنما نے ٹیکسز کی نئی شرح کو "گبر سنگھ ٹیکس” قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے گڈز اینڈ سروس ٹیکس کے حوالے سے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے "گبر سنگھ ٹیکس” قرار دے دیا ہے۔

راہول گاندھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا اور لکھا کہ "ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی 18 فیصد، اسپتال کے کمروں پر جی ایس ٹی 5 فیصد، ہیروں پر جی ایس ٹی 1.5 فیصد۔ ‘گبر سنگھ ٹیکس’ اس بات کی دردناک یاد دہانی ہے کہ وزیر اعظم کس کی پرواہ کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید لکھا، "سنگل ڈیجیٹ اور کم جی ایس ٹی کی شرح تعمیل کی لاگت کو کم کرے گی، حکومت کو من مانی کرنے سے روکے گی اور غریب ومتوسط طبقے کے خاندانوں پر بوجھ کو کم کرے گی۔”

راہول گاندھی نے اس سے قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ "آمدنی وروزگار میں کمی اور اس پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، وزیراعظم کا "گبر سنگھ ٹیکس” اب گرہستی سروناش ٹیکس (گھرانہ ختم کرو ٹیکس) کا روپ دھار چکا ہے۔‘‘

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا تھا، "کانگریس کے بنیادی عام ٹیکس کو بی جے پی نے گبر سنگھ ٹیکس میں بدل دیا۔ 1826 دنوں میں 6 شرحیں، 1000+ تبدیلیاں! آرام؟ کاروبار کرنے کے لئے یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے، کانگریس سنگل، کم شرح، ریاستوں کے ساتھ مساوی طور پر اشتراک والے جی ایس ٹی 2.0 کے ساتھ کاروبار اور نوکریوں کو بحال کرے گی۔”

واضح رہے کہ "گبر سنگھ” بھارت کی مشہور زمانہ فلم "شعلے” کا اہم کردار تھا جو لگ بھگ 5 دہائیاں گزرنے کے بعد آج بھی لوگوں کے ذہن میں تازہ ہے، خوف کی علامت بنے اس کردار مثال عموماً اس وقت دی جاتی ہے جب لوگوں کو کسی چیز کی خوفناکی سے آگاہ کرنا ہو۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں