The news is by your side.

Advertisement

آپریشن رد الفساد: ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی، بھاری اسلحہ برآمد

کوئٹہ: آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں واقع ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی کی گئی جس میں بھاری اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفسادکے تحت بلوچستان میں ایک اور پیشرفت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے شیرانی میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی میں اسلحہ، ایمونیشن، موبائل سمز اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔

کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں