اشتہار

پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ہائیکورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے اور پکڑ دھکڑ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپے اورپکڑدھکڑ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

راسخ الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی، جس میں کہا کہ پولیس نےغیرقانونی طورپرآپریشن کر کے توڑپھوڑکی، گھر میں موجود افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا،اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے6مئی تک چوہدری پرویزالٰہی کی ضمانت منظورکی، ضمانت کےباوجودپولیس آپریشن قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چوہدری پرویزالٰہی کی غیرقانونی گرفتاری روکنےکاحکم دے، پولیس چھاپوں کوغیرقانونی قراردے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ فوری طور پر آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے اور پولیس کوظہورالٰہی روڈ کو کلیئر کرنے کاحکم دے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کی حفاظتی ضمانت کی معیادتک چھاپوں سےپولیس کوروکاجائے، غیرقانونی آپریشن کرنےوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں