تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بنگلہ دیش، ریلوے ملازم نے جان دے کر خاتون اور بچی کو بچالیا

ڈھاکا : بنگلہ دیش میں ریلوے ملازم نے پٹڑی کراس کرنے والی خاتون اور اس کی بیٹی کو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ریلوے پٹڑی پر کام کرنے والے 58 سالہ بادل میاں نے ایک خاتون اور اس کی 5 سالہ بیٹی کو ٹرین حادثے سے بچاتے ہوئے اپنی جان  دے دی، ملازم بادل میاں کے 8 بچے ہیں اور چند ماہ بعد وہ ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔

ڈویژنل منیجر عارف الزمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ ریلوے ملازم نے ایک خاتون اور اس کی 5 سالہ بیٹی کو تیز ی سے آتی ہوئی ریل کی پٹڑی کراس کرتے دیکھا تو چھلانگ لگا کر ماں بیٹی کو دھکیلتے ہوئے بچالیا تاہم اس کوشش میں وہ خود کو نہ بچا سکا اور ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

عارف الزماں کا کہنا تھا کہ ہمارا ساتھی ہمارے لیے فخر کا باعث بنا جس نے اپنی جان قربان کر کے دوسرے ملازمین کے لیے ایثار کی مثال قائم کی، ایسے سچے، ایمان دار اور باہمت ملازم کی جدائی ہمارے لیے جہاں نہایت دکھ اور افسوس کا باعث ہے وہ بلاشبہ ہم سب کا ہیرو بن گیا ہے۔

بنگلہ دیش ریلوے کے اعلیٰ حکام اپنی جان جان دے کر مسافر ماں اور بیٹی کی جان بچانے والے ملازم بادل میاں کو ادارے کے لیے باعث فخر ہیرو قرار دیتے ہوئے اس کے اہل خانہ کو اعزازات اور انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا جب کہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ریلوے اسٹیشن کو ملازم کے نام سے منسوب کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -