اشتہار

3 ریلوے ملازمین کو لوکل ٹرین نے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والا حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

مہاراشٹر: بھارتی شہر پالگھر میں 3 ریلوے ملازمین کو ممبئی کے لوکل ٹرین نے کچل ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے پالگھر میں سگنل ٹھیک کرنے کے دوران تین ریلوے ملازمین کو ممبئی کے لوکل ٹرین نے کچل دیا، جس کے باعث تینوں کی موت واقع ہو گئی۔

تینوں مغربی ریلوے کے ملازمین تھے جو سگنل سے متعلق خرابی کو ٹھیک کر رہے تھے کہ اچانک لوکل ٹرین کی زد میں آ گئے، گورنمنٹ ریلوے پولیس کے مطابق حادثہ پیر کی شب وسئی روڈ اور نیگاؤں کے درمیان پیش آیا، لوکل ٹرین چرچ گیٹ کی طرف جا رہی تھی، اسی دوران تینوں ریلوے ملازمین ٹرین کی زد میں آئے۔

- Advertisement -

رام مندر کے پڑوس میں رہنے والے شبیر قریشی نے دل کا حال بتادیا

ہلاک ملازمین میں چیف سگنل انسپکٹر واسو مترا، الیکٹریکل سگنل مینٹینر اتم لامبوترے اور ہیلپر سچن وانکھڑے شامل ہیں، یہ سبھی ملازمین مغربی ریلوے کے ممبئی ڈویژن کے سگنل ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے تھے، یہ ملازمین کچھ سگنل پوائنٹس کو ٹھیک کرنے گئے تھے جو پیر کی شام کو ہی خراب ہوئے تھے۔

مغربی ریلوے نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، دوسری طرف ریلوے افسران کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 55-55 ہزار کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں