منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ ، ریلوے ہیڈکوارٹر کی رپورٹ میں بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ریلوے ہیڈکوارٹر کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوےحکام کےناقص انتظامات ٹرین حادثات میں اضافہ کاسبب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے سے متعلق ریلوے ہیڈکوارٹر کی رپورٹ میں بڑا انکشاف سامنے آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوےحکام کےناقص انتظامات ٹرین حادثات میں اضافہ کاسبب ہیں، یکم جنوری سے7 اگست2023  تک سات ماہ میں ٹرینوں کے 60حادثات ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حادثات کے نتیجے میں 42سے زائد مسافر جاں بحق،100 سے زائدزخمی ہوئے، رولنگ اسٹاک اورانفراسٹرکچر کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

ریلوے ہیڈکوارٹررپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال 2022 میں بھی 62حادثات ہوئے تھے۔

یاد رہے گذشتہ روز ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کو موصول ہوئی تھی ، جس میں شعبہ سول اور مکینیکل کی نااہلی حادثے کی وجہ قرار دی گئی تھی۔

جوائنٹ سرٹیفیکیٹ کے مطابق حادثے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے، جب کہ حادثے کی وجہ پٹری کا ٹوٹنا اور فش پلیٹ نہ ہونا قرار دی گئی، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجوہ میں شامل ہیں۔

جوائنٹ سرٹیفیکیٹ میں کہا تھا کہ حادثے کی شکار ٹرین کے انجن کے وہیل ڈیمج پائے گئے ہیں، اور ٹریک کو آپس میں جوڑنے کے لیے فش پلیٹ موجود نہیں تھی۔

دوسری طرف ریلوے شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل نے حادثے کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا تھا اور دونوں شعبوں نے حادثے کی وجہ ایک دوسرے پر ڈال دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں