اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

ریلوے کی 50 ارب مالیت کی اراضی کو واگزار کرالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریلوے انتظامیہ نے لاہور میں محمود بوٹی کے علاقے میں آپریشن کیا، جہاں ریلوے کی 50 ارب مالیت کی 15 ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جس قیمتی اراضی کو انتظامہ نے واگزار کرایا اس ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی گئی تھی، اس کے علاوہ اس زمین پر 7 فیکٹریاں، 7 مارکیٹس کے ساتھ ساتھ 2 پٹرول پمپس بھی قائم تھے۔

ریلوے انتظامیہ نے سوسائٹی مارکیٹس اور پٹرول پمپس کو سیل کردیا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کامیاب آپریشن پر لاہور ریلوے انتظامیہ کو شاباش دی۔

ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے واضح کیا کہ ملک بھر میں ریلوے اراضی پر قبضے کیخلاف آپریشن کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ کچھ سالوں قبل ریلوے کے راولپنڈی ڈویژن کی 403 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضوں کا انکشاف ہوا تھا جبکہ 3 سال میں صرف 60 ایکڑ زمین ہی واگزار کروائی جاسکی تھی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے کی کل 16477 ایکڑ اراضی ہے، ڈویژن میں 403 ایکڑ اراضی پر تجاوزات ہیں۔

ریلوے کی 160 ایکڑ اراضی پر پرائیویٹ لوگوں نے اور 243 ایکڑ اراضی پر سرکاری محکموں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 3 سال میں 60 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے، اجلاس میں ریلوے اسکریپ کے آکشن کی پالیسی سے متعلق معاملہ بھی زیرِ بحث آیا تھا۔

لاہور: ریلوے کی اراضی پر قائم گالف کلب کو سیل کردیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں