جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

وزیر ریلوے کا بڑا اعلان، ملازمین ہکا بکا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 50 سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے اور ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے۔

اعظم سواتی کے مطابق قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں لیکن اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا، اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا، ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں