لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کنجوس ہیں وہ بندے کی قیمت نہیں لگاتے لیکن آصف زرداری بندے کی قیمت لگانا جانتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا آصف زرداری چھوٹی عدالتوں سے بچ نکلنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
[bs-quote quote=”جمہوریت شریف یا زرداری خاندان کو قبول کرنے کو تیار نہیں، جمہوریت کے پاس بھی آپشن صرف عمران خان ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شیخ رشید” author_job=”وفاقی وزیر ریلوے”][/bs-quote]
شیخ رشید کا کہنا تھا ’آصف زرداری کا کیس نواز شریف کی طرز کا ہے، یہ لوگ کسی این آر او کی سازش کی طرف جا رہے ہوتے ہیں، شہباز شریف این آر او کی کوشش میں ہیں، نواز شریف کا نہیں معلوم۔‘
انھوں نے کہا کہ جنوری، فروری اور مارچ اہم مہینے ہیں، 30 مارچ تک معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، 2019 پاکستان اور شاید دنیا کا سب سے اہم ترین سال ہے، پاکستان بحران سے نکل گیا تو اوپر چلا جائے گا، بحران ختم نہیں ہوا تو 180 ڈگری گر جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا ’نواز شریف کو شہباز شریف کی باتیں اب سمجھ آ رہی ہیں، مجھ سمیت تمام سیاست دانوں کا انجام برا دکھائی دے رہا ہے، دعا ہے 70 سالہ سیاست دان لوٹی دولت واپس لے آئیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان
انھوں نے کہا ’لوگ کام کرنے پر ووٹ دیتے ہیں، وزیر بننے کی بنیاد پر نہیں، عمران خان نے 20 فی صد بھی ڈیلیور کر دیا تو لوگ ہمیں معاف کر دیں گے ورنہ اگلے الیکشن میں معاف نہیں کیا جائے گا، عمران خان سے جتنی محنت ہو سکتی ہے وہ کر رہے ہیں۔‘
[bs-quote quote=”عمران خان نے 20 فی صد بھی ڈیلیور کر دیا تو لوگ ہمیں معاف کر دیں گے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]
ان کا کہنا تھا ’شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف عدالت جا رہا ہوں، یہ چاہتے ہیں نیب کیسز سے نکالا جائے پھر یہ تمام قانون منظور کرا دیں گے، حکومت میں بعض لوگوں کی رائے ہے اسمبلی ان کو راضی رکھ کر چلائی جائے۔‘
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری خاندان کی سیاست نہیں دیکھ رہا، جمہوریت شریف یا زرداری خاندان کو قبول کرنے کو تیار نہیں، وہ دونوں خاندانوں سے روٹھ چکی ہے، جمہوریت کے پاس بھی آپشن صرف عمران خان ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا ’ریل کا پہیہ نہیں چلے گا تو معیشت نہیں چلے گی، کے سی آر کی آڑ میں 4 ہزار بڑے گھر رکاوٹ ہیں، کراچی سرکلر ریلوے اب بحال نہیں ہوئی تو کبھی نہیں ہو سکتی، سندھ حکومت خالی کرائے متاثرین کو ریلوے اراضی ہم دیں گے، بلاول بھٹو کو دعوت دیتا ہوں میرے ساتھ ٹرین کا سفر کریں، پی پی سندھ حکومت کے دور میں کراچی بہتر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔‘