لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچالیا، شہباز شریف اسپیکر کے قدموں میں گرا ہوا ہے کہ شیخ رشید پی اے سی میں نہ آئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچالیا، ماضی کے وزرائے اعظم کوصرف قرض لینے کی فکر رہتی تھی، عمران خان کی دوستی اور محبت میں خاموش ہوں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی اے سی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے میرا نام دیاہے، عمران خان نے پی اے سی کیلئے میرا نام نامزد کیاہے، شہباز شریف میرے خلاف اسپیکر کے قدموں میں ہے اور کہہ رہے ہیں مجھے پی اے سی میں نہ آنے دیں، شہباز شریف کی پوری کوشش ہے مجھے پی اے سی کی رکنیت نہ ملے۔
پاکستان میں بڑا آدمی گرفتار نہیں ہوتا، جو ہوتا ہے، وہ خزانے پر بوجھ ہوتاہے
وزیر ریلوے نے کہا تنقید کرنے والے پہلے یہ تو دیکھیں وہ کیسا خزانہ چھوڑ کرگئے تھے، حج سبسڈی پرکل وزیراعظم عمران خان سےبات کروں گا اور انھیں دورہ فیصل آبادکیلئےکہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے چوروں کی موجیں لگی ہوئی ہیں، انہیں بیماری اسی وقت ہوتی ہے جب اقتدار سےاترتے ہیں،یہ انہی بیماریوں کےنام پربیس سال پہلے بھی ملک سے فرارہوئےتھے، پاکستان میں بڑا آدمی گرفتار نہیں ہوتا، جو ہوتا ہے، وہ خزانے پر بوجھ ہوتاہے۔
شیخ رشید نے کہا غریب آدمی کو بجلی اورگیس کی مار نواز اور زرداری کی وجہ سے پڑی ہے ، غربت کے ہاتھوں چوری کرنے والوں کو رہا کیا جائے، ریلوے کے مزدوروں نے ہتھوڑیوں سے 20 ٹرینوں کوچلایا۔
مزید پڑھیں : نوازشریف، شہبازشریف اورآصف زرداری کا علاج لال حویلی میں ہے‘ شیخ رشید
اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کا علاج لال حویلی میں ہے، عمران خان جس کا نام ہے وہ ڈھیل دینے والوں میں نہیں ہے، ڈیل اورڈھیل کے بعد نوازشریف باہر نکلنے کے لیے دھکا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی صفائی اور خوش اخلاقی مہم کو 3 ماہ تک لے جا سکتے ہیں، بلاول بھٹو نے میرے خلاف سخت بیانات پرٹویٹرپرمعافی مانگ لی ہے اور میں نے بلاول بھٹو کو دل سے معاف کر دیا ہے۔