ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ملازمین کا ریلیف فنڈ کے لیے ایک دن کی تنخواہ کاچیک پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے نے ملاقات کی۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار کا چیک کرونا ریلیف فنڈ کے لیے دیا۔

اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلویز کی جانب سے چمن کے لیے 30 کوچز پر مشتمل ٹرین بھجوا دی ہے،ٹرین میں 500 افراد کی آئسولیشن کا انتظام ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 500 افراد کے لیے ٹرین تفتان بھیجنے کو تیار ہیں،طبی مقاصد کے لیے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی میں اسپتالوں، تاجروں اور مزدوروں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کو ضرورت پڑی تو ٹرینیں بارڈرز پر بھیجنے کو تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں