جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈیم فنڈ کے نام پر ریلوے مسافروں سے زائد رقم وصولی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: ڈیم فنڈ کے نام پر ریل مسافروں سے زائد رقم وصولی کا انکشاف ہوا  جس کا پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے کھولے جانے والے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے گجرات ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے زائد رقم وصولی کا انکشاف ہوا۔

پارلیمانی سیکرٹری ریلوےفرخ حبیب نےوصولی کانوٹس لیتے ہوئے تصدیق کی کہ گجرات ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ڈیم فنڈ کی مد میں زائد رقم وصول کی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں: ریلوے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر ڈیم فنڈ میں دیں گے: شیخ رشید

اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے کی جانب سے اکانومی کلاس کی ٹکٹ پرڈیم فنڈ کے لیے 2روپے اور اےسی کلاس پر10 روپے وصول کیے جارہے ہیں، محکمہ میں موجود کرپٹ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فرخ حبیب نے جعلسازی کے ذریعے مسافروں سے رقم بٹورنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

ڈیم فنڈ کھولنے کا حکم

یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیم فنڈ : سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالرکا چیک چیف جسٹس کو پیش کردیا

دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم  فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 8 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ مسافروں سے ٹکٹوں کی اضافی رقم لے کر  ڈیم فنڈ میں عطیہ کی جائے گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ڈیم فنڈ میں 10 کروڑ روپے سالانہ جمع کروائے گی، 100 روپے کے ٹکٹ پر ایک روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ 100 روپے سے زائد مالیت کے ٹکٹوں پر 2 روپے اضافہ ہوگا، ایئر کنڈیشنڈ کار کی ٹکٹوں پر کرایہ میں 10 روپے اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں