اتوار, مئی 25, 2025
اشتہار

ٹرین میں مسافر کو نشہ آور ٹافی کھلا کر لوٹنے والا بدنام مجرم، اسٹیج ڈراموں کا پروڈیوسر پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ٹرین میں مسافر کو نشہ آور ٹافی کھلا کر لوٹنے والا بدنام زمانہ مجرم پکڑا گیا۔

لاہور کی ریلوے پولیس نے ایک کارروائی میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بدنام زمانہ عادی مجرم کو گرفتار کر لیا، ملزم سجاد عرف ننھا نے ریل مسافر نیاز احمد کو گزشتہ ماہ نشہ آور ٹافی کھلا کر لوٹ لیا تھا۔

عادی مجرم نے ریل مسافر کا موبائل فون‎‎‎‎، لاکھوں مالیت کی گھڑی، 38 ہزار روپے رقم اور 2 چیک لوٹ لیے تھے، آئی جی ریلوے پولیس نے مجرم کو پکڑنے کے لیے ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس پر انھوں خصوصی انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی۔

جدید ٹیکنالوجی میں سی ڈی آر اور لائیو لوکیشن کی مدد سے عادی مجرم کو چند دنوں میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم سجاد عرف ننھا ریکارڈ یافتہ نکلا جو 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے، ملزم کے خلاف پنجاب پولیس کے متعدد تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔


لاہور کے 6 تھانوں کی پولیس غیر قانونی اسلحہ کی سب سے بڑی بیوپاری، ہوشربا انکشافات


ملزم اسٹیج ڈراموں کا پروڈیوسر بھی نکلا، جس کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی جاری ہے، ریلویز پولیس نے انوکھی واردات کے ملزم کو چند دنوں میں گرفتار کیا، ڈی آئی جی نارتھ تفتیشی ٹیم کو شاباش دی اور کیش انعام سے نوازا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں