پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

علامہ اقبال ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں پولیس کا چھاپا، منیجر اور سوڈا منیجر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ریلوے پولیس حیدر آباد نے علامہ اقبال ایکسپریس کی ڈائننگ کار پر چھاپا مار کر غیر قانونی اشیا کی فروخت پر منیجر اور سوڈا منیجر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس حیدر آباد نے علامہ اقبال ایکسپریس کی ڈائننگ کار سے مضر صحت جوس کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں برآمد کر کے ڈائننگ کار کے منیجر اور سوڈا منیجر کو گرفتار کر لیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق ملزمان ڈائننگ کار سے یہ جوس اور پانی کی بوتلیں مسافروں کو فروخت کر رہے تھے، ملزمان کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں‌ تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس حیدر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے غیر قانونی جوس اور پانی کی بوتلیں ٹرین اور ریلوے اسٹیشن پر فروخت کرنا ممنوع ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی تھی، جس میں ڈائننگ کار کے منیجر حق نواز اور سوڈا منیجر محمد اسلم کو گرفتار کیا گیا۔

ڈائننگ کار سے برآمد اشیا میں AL-SEHAT کے نام سے 17 عدد پانی کی بڑی بوتلیں اور SMILY کے نام سے 96 عدد جوس کے پیکٹ شامل ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں