تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

ریلوے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

کراچی: پاکستان ریلوے پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا گمشدہ قیمتی سامان اور 2 لاکھ روپے ڈھونڈ کر اس کے حوالے کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن عوامی خدمات میں پیش پیش ہے اور اہلکاروں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کو اس کا قیمتی سامان اور رقم لوٹا دی۔

مسافر سرسید ایکسپریس میں کراچی سے اسلام آباد سفر کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اپنا سامان ٹرین کے کاریڈور میں رکھ کر بھول گیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق اسپیشل ٹرین اسکاٹ یونٹ کے ملازموں نے مسافر کا سامان اپنی تحویل میں لیا اور تھانہ ریلوے پولیس حیدرآباد کے ایس ایچ او کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے مسافر سے رابطہ کر کے نقدی اور سامان درست مسافر کے حوالے کر دی، گمشدہ سامان میں 2 لاکھ روپے کیش بھی تھے۔

Comments