لاہور: ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے حوالے کیا جائے گا، پہلے مرحلے کا راولپنڈی اسٹیشن سے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کی صفائی ستھرائی کا نظام آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں راولپنڈی اسٹیشن کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کردیا گیا، لاہور، ملتان، فیصل آباد ریلوے اسٹیشنز کو بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذمہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ اور خانیوال اسٹیشن کو بھی صفائی ستھرائی کےلیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے تحت ہونگے۔
وزیر ریلوے نے اس حوالے سے بتایا کہ سندھ، بلوچستان اور خیر پختونخوا کے ریلوے اسٹیشنز کو بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے حوالے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ملک کے تمام بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز کو ریلوے پولیس کی نفری میں کمی کا بھی سامنا ہے جبکہ اسٹیشنز پر موجود اکثر و بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے خراب بتائے جاتے ہیں۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ہائی الرٹ جاری کیا تھا، تاہم کراچی ڈویژن ریلوے اسٹیشن کینٹ، سٹی سمیت ملک بھر ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی میں کمی کا سامنا ہے۔
ریلوے اسٹیشن لاہور کے لیے منظور شدہ نفری کی تعداد 135 ہے جبکہ موجودہ نفری کی تعداد 95 ہے، ریلوے اسٹیشن راولپنڈی کی منظور شدہ نفری 65 جب کہ موجودہ نفری کی تعداد تقریباً 50 ہے۔
اسی طرح ریلوے اسٹیشن ملتان کی 86 منظور شدہ ملازمین اور افسران کی نفری میں سے صرف 44 کے قریب اہلکار موجود ہیں۔