تازہ ترین

سبی : ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی ، 8 افراد زخمی

کوئٹہ : ریلوے ٹریک پر دھماکے سےجعفر ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بولان کے علاقے مچھ کے قریب پنیر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ، دھماکے کی زد میں آکر جعفر ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجےمیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے ، دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیوٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بولان آغا سمیع اللہ نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے شفٹ کرنےکی کوششیں جاری ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ٹرین دھماکے کے 8 زخمیوں کو سبی منتقل کر دیا گیا ہے ، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کوئٹہ اورسکھرسے ریلیف ٹرینیں روانہ کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی اور سبی کو فوری طور پر ریسکیو سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ سبی اور دیگر قریبی علاقوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

Comments

- Advertisement -