تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ریلوے نے 2 نئی ٹرینیں بند کر دیں

محکمہ ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی چلائی جانے والی 2 نئی ریل کاروں کو بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق محکمہ ریلوے نے منافع بخش نہ ہونےکی بنا پر ٹرینوں کو بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ریل کاریں 5 اکتوبر سے منسوخ ہو جائیں گی۔

محکمہ ریلوے نے گزشتہ ماہ لاہور سے راولپنڈی 2 نئی ریل کاروں کو چلایا تھا جس کے افتتاحی روز سیکڑوں مسافروں نے سفر کیا تھا۔

پاکستان ریلویز نے نئے اضافہ شدہ کرایوں کا اطلاق کر دیا، محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ اسے تنخواہوں کی مد میں خطیر رقم کی کمی کا سامنا ہے۔

محکمے کے مطابق اکانومی کلاس کے کرائے میں 23 فی صد جب کہ اے سی کلاس کے کرائے میں 19 فی صد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 2350 سے بڑھا کر3000 روپے، اے سی بزنس 7000، اے سی اسٹینڈرڈ 5000، اے سی سلیپر کا کرایہ 9000 کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق قراقرم ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 اور اے سی بزنس کا 7000 روپے کر دیا گیا ہے۔

پاک بزنس ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے، اے سی بزنس کا کرایہ 7000 کر دیا گیا ہے۔

رحمان بابا ایکسپریس کی بزنس کلاس کا 9000، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 8000، اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 مقرر کیا گیا ہے، خیبر میل اے سی سلیپر کا کرایہ 11000، اے سی بزنس 8000، اے سی اسٹینڈرڈ 7000 اور اکانومی کا کرایہ 3000 کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -