جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

عید اسپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو زبردست آمدنی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے چلائی گئی 3 عید اسپیشل ٹرینوں سے ریلوے کو 1 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے موقع پر 3 اسپیشل عید ٹرین کراچی سے روانہ کیں، پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 جون کو پشاور روانہ ہوئی، دوسری 15 جون کو دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین رات 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔

محکمہ ریلوے نے بتایا کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر سے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، آخری عید اسپیشل ٹرین رات 10 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوئی۔

- Advertisement -

ریلوے حکام نے بتایا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین سے ریلوے کو 33 لاکھ 67 ہزار روپے کی آمدن ہوئی، دوسری ٹرین کے 1010 مسافروں سے 40 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔

تیسری عید اسپیشل ٹرین 20 گھنٹے 30 منٹس میں کل شام 5:30 بجے لاہور پہنچے گی، آخری اسپیشل ٹرین 11 کوچز اکنامی کلاس ،2 اے سی اسٹینڈرڈ، 2 اے سی بزنس پرمشتمل ہے۔

محکمہ ریلوے نے مزید بتایا کہ تیسری ٹرین کے 1063 مسافروں سے ریلوے کو 34 لاکھ 3 ہزار روپے سے زائد آمدن ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں