جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ریلوے نے ٹکٹ ریزرویشن کیلیے نئی سہولت فراہم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدے کے بعد ریلوے نے جی پی اوز میں ریزرویشن سینٹر بنانا شروع کردیئے۔

ریلوے کا پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او اسلام آباد میں کھول دیاگیا، عوام ریل گاڑیوں کے ٹکٹ باآسانی خرید ‏سکیں گے۔ معائدے کے تحت تمام بڑے ڈاک خانوں میں ریلوے ریزرویشن سنٹر بنائے جائیں گے۔

عوام کی سہولت کے لیے پاکستان ریلوے جی پی اوز میں ریزرویشن سنٹر بنانا شروع کردیئے، پاکستان پوسٹ کے ‏ساتھ معائدے کے بعد پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او اسلام آباد میں فعال ہو گیا ہے۔

معائدے کے تحت تمام بڑے ڈاک خانوں میں ریلوے ریزرویشن سنٹر بنائے جائیں گے۔ پاکستان ریلوے اور ‏پاکستان پوسٹ کے درمیان ہونے والے معائدے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پہلا ریزرویشن سنٹر جی ‏پی او میں بنادیاگیاہے جہاں پر مسافر مسافرٹرینوں کی ٹکٹ خرید سکیں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں