کراچی میں ہونے والی تھوڑی سی ہی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے، کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔
نارتھ کراچی، شادمان، یوپی، اورنگی، گلستان جوہر، گڈاپ اور گلشن معمارمیں علاقہ مکینوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے، اس کے علاوہ گلشن معمار، سرجانی، تیسرٹاون، گلشن حدید، رزاق آباد، گزری اور گلشن اقبال میں بھی بجلی بند ہونے کی شکایت سامنے آئی ہے۔
بلدیہ، شیرشاہ، کیماڑی، ماڑی پور، اولڈ سٹی ایریا، جیکب لائنز اور بزرٹا لائنز میں بھی لوگ بجلی سے محروم ہوئے جبکہ پنجاب کالونی، ملیر، کھوکھرا پار، ماڈل کالونی، کاظم آباد اور کھارادر میں بھی بجلی بند کردی گئی۔
میٹروول، سائٹ، احسن آباد، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، لانڈھی، منظور کالونی، اختر کالونی، قیوم آباد، خواجہ اجمیر نگری میں بارش ہوتے ہی بجلی چلی گئی جبکہ حب اوتھل اور اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی بند ہو گئی۔
سرجانی میں90، گلستان جوہر میں 33، گلشن میں 30 فیڈرز ٹرپ کرگئے، اورنگی میں 50، ڈیفنس میں 10، بلدیہ میں 15 جبکہ سوسائٹی کے 10 فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہوئی۔
اوتھل میں 36، بن قاسم میں 30 اور کورنگی میں 32 فیڈرز ٹرپ یوبت سے علاقے بجلی سے محروم ہوئے، بلدیہ میں 20، نارتھ کراچی میں 5 اور نارتھ ناظم آباد میں 8 فیڈرز ٹرپ ہوئے۔