جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی ڈوب رہا ہے اور عوام بے یارو مددگار ہیں، متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں موسلا دھار بارش اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسلا دھار بارش نے پھر کراچی کی شاہراہوں، گھروں کو پانی سے بھر دیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ کراچی پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے کام کیا جاتا تو یہ حال نہ ہوتا، بارش کے پانی سے غریب عوام کا گھر اور کاروبار تباہ ہوگیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد سمیت بارش متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ متاثرہ علاقوں کا ایک سال کا ٹیکس معاف کیا جائے۔

یہ پڑھیں: میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا،فاروق ستار

واضح رہے کہ چند روز قبل فارق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا، میں نے 3 ماہ تک میئر کراچی سے حساب مانگا پر نہ دیا گیا۔

ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ساڑھے 4 ارب کے ایم سی کو سالانہ دیتی ہے،ساڑھے 4 ارب سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں ملتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ 162ارب روپے وفاقی حکومت نے دیے اس میں سے بھی کے ایم سی کو ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں