تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی میں آج رات بارش اور مزید سردی بڑھنے کی پیش گوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج رات سے کراچی میں مزید سردی بڑھنے اور ہلکی بوندا باندی کی پیش گوئی کردی ہےاور کہا شہر میں آج سرد ترین موسم ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے ، صبح سے شہر میں ہلکی سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے اور رات شہر میں سرد یوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج دن میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،دن میں درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا ،دن میں ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

دوسری جانب ملک بھرمیں جاڑے نے دھوم مچا دی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان بھی داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور رات سے ہلکی ہلکی بوندباندی ہورہی ہے۔

قلات میں وقفے وقفے سے جاری ہے ، بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا اوردرجہ حرارت منفی تین ہوگیا ہے۔

گوادر ، خضدار، چمن،قلات،نوشکی،دالبندین،بارکھان،ژوب پشین، زیارت،قلعہ سیف اللہ سمیت گردنواح میں ہلکی ہلکی بارش ہورہی ہے جبکہ پہاڑی سلسلوں پر برفباری سے سردہوائیں چل رہی ہیں۔

بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں شدید سرد اورابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہےملک کے بیشترعلاقوں میں ٹھنڈ کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کالام میں سردی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، ان علاقوں میں جہاں برف باری سے ہر شے پر سفیدی چھائی ہوئی ہے، وہیں مقامی آبادی کی مشکلات میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -