جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بارش کے دوران زائرین کا طواف، روح پرور مناظر کیمرے میں محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے، اس دوران روح مناظر دیکھنے کو ملے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ، مدینہ اور دیگر علاقوں میں بدھ کو موسلاد دھار بارشیں ہوئیں، جس کے سبب متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں۔

عمرہ زائرین بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ تیز بارش کے دوران زائرین نے دعائیں مانگیں۔

- Advertisement -

حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد جاری ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جائے، انتظامیہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں