ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

ہوشیار! کراچی میں آج بادل برسنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں آج رات ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کردی گئی، محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رم جھم کے ساتھ ہی جاڑا بھی انٹری دے گا جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش نے رت بدل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران سے بارش برسانے والا سسٹم کل بلوچستان میں داخل ہوگا ،کراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بارش کا امکان ہے اور آج کراچی میں درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

سندھ،بلوچستان میں بھی آج چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ پیرسےبدھ تک کےپی کے،فاٹا،بالائی پنجاب میں تیزبرسات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،سکھر،کوئٹہ، ملتان بہاولپور،اسلام آباد اور پشاور میں کہیں کہیں اور کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں چندمقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے اور پنجاب کےمیدانی علاقے صبح کے اوقات میں شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی بارش نے رت بدل دی جبکہ زیارت میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے، زیارت میں برفباری کا سلسلہ وفقہ وقفہ سے جاری ہے اور چار سو سفیدی چھا گئیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ میں آج شام تک بارش کاسلسلہ جاری رہے گا جبکہ بلوچستان کےشمالی بالائی علاقوں کے پہاڑوں پربرف باری کاامکان ہے۔

گزشتہ روز سب کم درجہ حرار ت سکردو میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں