منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: موسم پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات شہر قائد میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ رات گئے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت بھی کم ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے علاوہ ازیں پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے مغربی اور مرکزی علاقے آئندہ چوبیس گھنٹوں تک بارش کی لپیٹ میں رہیں گے جس کےپیش نظر خیبربختونخواہ، فاٹا، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجروانولہ میں ابر رحمت برس سکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں مالاکنڈ، کشمیر، مری، گلگت، بلتستان سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جبکہ مجموعی طور پر ملک کے تمام علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوگا جس کے باعث سردی کی لہر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے بڑھ جائے گی۔

آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:  اسکردو منفی 06، استور منفی 05، کالام، گوپس، قلات، پارہ چنار میں منفی 04 ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، بنوں،کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے دیر میں 03، بنوں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بلوچستان کے علاقے زیارت میں 02 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں