تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کراچی والے تیاری کرلیں! آج رات سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے تین دن تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباو اس وقت بھارتی راجستھان میں موجود ہے، اس سسٹم کا پھیلاو پاکستان کے مغربی حصے سے ہوتا ہوا مشرقی سندھ تک پہنچ رہا ہے۔

بارش برسانے والا ہوا کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے ، اس سسٹم کی وجہ سے آج صبح عمرکوٹ میں بارش ہوئی اور اس وقت بدین ،ٹنڈو الہ یار اور دیگر اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آج رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارش کا سلسلہ 3 دن تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے اسپیل میں 18 گھنٹے بعد سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

عمر کورٹ، ٹھٹھہ ، بدین ،میرپور خاص ،جیکب آباد ، سانگھڑ ، لاڑکانہ ،شکار پو ر ، دادو دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 23 اگست سےلیکر 25 اگست تک مون سون کا نیا اسپیل جاری رہے گا، سندھ میں 3 دن تک موسلادھاربارش کے باعث صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -