کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام اوررات کےاوقات میں بارش کا امکان ظاہر کردیا اور کہا سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس کی کیفیت رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی انٹری ہوگئی ، محکمہ موسمیات نے شام اوررات کےاوقات میں بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس کی کیفیت رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج موسم گرم اور مرطوب رہےگا اور درجہ حرارت 40سے42ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچنےکاامکان ہے ، گزشتہ روز درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچا تھا۔
گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں امیں تیز بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش گلشن حدیدمیں12ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف بیس فیصل میں3ملی میٹر ، یو نیورسٹی روڈاورڈی ایچ اےمیں2ملی میٹر ، جناح ایئرپورٹ پر1.2،ایم نائن پر1ملی میٹربارش ہوئی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اورشمالی بلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔