کراچی میں سمندری ہوائیں ایک بار پھر معطل ہونے سے گرمی بڑھ گئی ہے جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، سمندری ہوائیں بند ہوگئیں جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو کہ 34 ڈگری محسوس کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، نمی کا تناسب 81 فیصدہے، دن میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی جس کے بعد شام، رات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور ہوا 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔