جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، سائٹ ایریا، میٹروول میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔

نارتھ کراچی، موٹروے اور اطراف میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

ادھر عزیز آباد، گولیمار، گلبہار، کریم آباد، نارتھ ناظم آباد، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

گلشن معمار، گڈاپ اور کاٹھور میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، سکھر میں بارش سے نشیشی علاقے زیرآب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

روہڑی، پنو عاقل، کندھرا اور صالح پٹ میں برسات سے کچے مکانات کو نقصان پہنچا، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

ٹھل میں بھی بارش سے بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرگئے، مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

کندھ کوٹ میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سندھ میں رم جھم کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں