جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، شدید حبس کا زور ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد شدید حبس کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے بھی سکون کا سانس لیا۔

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لانڈھی، قائدآباد، گلشن حدید، ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ اسٹیل ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن، احسن آباد، سائٹ ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، شاہ فیصل کالونی میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیزبارش جاری ہے۔

ایئرپورٹ اور گردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بادل رم جھم برسے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم فعال ہے، وقفے وقفے سے بارش ہوگی، گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم سمندری ہوائیں بند ہیں، سمندری ہوائیں پیرسےبحال ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون ہواؤں کاسلسلہ مسلسل سندھ میں داخل ہورہاہے، شہر میں اتوار اور پیرکو بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں